مکہ مکرمہ پر حملے کی کوشش سے امت کے جذبات مجروح،رانا اصغر
ملتان (لیڈی رپورٹر)صدر اتحاد گروپ چیمبر آف سمال ٹریڈرز رانا محمد اصغر نے مکہ مکرمہ کی جانب ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس مقامات کا تحفظ پوری امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔۔۔۔
ایسے واقعات مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے ساتھ خطے کے امن، عالمی تجارت اور معیشت کیلئے بھی سنگین خطرات پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی بڑھنے سے تیل کی قیمتوں، پٹرولیم مصنوعات، بحری تجارت اور مہنگائی پر دباؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے ، جس کے اثرات پاکستان سمیت دنیا بھر کے عوام اور کاروباری طبقے پر مرتب ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments