انسداد ڈینگی اقدامات ،غفلت پر جرمانوں کا فیصلہ
پیف پارٹنرز پر یومیہ سرگرمیوں کا انعقاد،تصاویر آن لائن لو ڈکرنا لازم قرارخلاف ورزی پر ایک فیصد جرمانے اور سکولوں کو ادائیگیاں روکنے کے احکامات
ملتان (خصوصی رپورٹر)پیف کا ڈینگی کے تدارک کے لئے بڑا اقدام: اینٹی ڈینگی سرگرمیوں میں غفلت پرایک فیصد جرمانے اور ادائیگیاں روکنے کافیصلہ تفصیل کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف)نے ڈینگی کے تدارک اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام پیف پارٹنرز اور لائسنسیز کے لئے اہم مراسلہ جاری کر دیا ہے جسکے مطابق سکول مالکان کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے سکول احاطے میں اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کا انعقاد اور انہیں روزانہ شام 6:00 بجے سے قبل جنرل کیٹیگری میں آن لائن اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔پیف اینٹی ڈینگی سیل شام 6:00 بجے تک ڈیش بورڈ پر موصول ہونے والی رپورٹ کو ہی حتمی تصور کرے گا اگر کسی سکول نے ایک ہفتے کے دوران 3 دن مقررہ وقت پر سرگرمیاں اپ لوڈ نہ کیں تو اس پر ماہانہ ادائیگی کاایک فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جبکہ مسلسل عدم تعمیل کی صورت میں ماہانہ ادائیگی بھی روکی جا سکتی ہے اس کے علاوہ سکول احاطے کے بجائے کسی دوسرے مقام کی تصاویر جمع کروانے کو شدید خلاف ورزی شمار کیا جائے گا۔، جس پر ضلعی ہیلتھ آفیسر، ڈپٹی کمشنر آفس یا پیف کی جانب سے سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔پیف انتظامیہ نے تمام پارٹنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان سرگرمیوں کو روزمرہ کا حصہ بنائیں تاکہ انتظامی کارروائی اور مالی نقصان سے بچا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments