خصوصی افراد کیلئے نور مسکن منصوبہ اہم ضرورت،آمنہ آفتاب

خصوصی افراد کیلئے نور مسکن منصوبہ اہم ضرورت،آمنہ آفتاب

خصوصی بچوں کیلئے رہائش، تعلیم، تھراپی اور علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی

ملتان (لیڈی رپورٹر) ہم مشعل راہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لیڈیز کلب ملتان میں خصوصی بچوں اور افراد کے حوالے سے آگہی تقریب اور میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عالمہ نسرین نے درس قرآن دیا، جبکہ خصوصی بچوں کی تعلیم، تربیت، علاج، فلاح و بہبود اور مستقبل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کی سی ای او آمنہ آفتاب نے کہا کہ خصوصی بچوں اور افراد کی خدمت کو انہوں نے زندگی کا مقصد بنایا ہے ۔ خصوصی بچوں کے والدین کیلئے سب سے اہم سوال یہ ہے کہ ان کے بعد بچوں کا کیا ہوگا۔ اسی سوچ کے تحت ملتان میں ‘‘نور مسکن’’ کے نام سے منفرد ادارہ قائم کیا جارہا ہے ، جہاں خصوصی بچوں اور بڑوں کو رہائش، تعلیم، تھراپی اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ہم مشعل راہ فاؤنڈیشن پورے پاکستان میں خصوصی بچوں کیلئے کام کررہی ہے ، جبکہ سیالکوٹ، راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں بھی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ ڈی ایچ اے ملتان میں چار کنال رقبے پر خصوصی بچوں کیلئے گھر کی تعمیر بھی جاری ہے ۔ ‘‘نور مسکن’’ میں رہائش کے ساتھ سکولنگ، تھراپی اور ریسرچ کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...