پانچویں تک نصاب تبدیلی، کتابوں کی دستیابی پر سوالات

 پانچویں تک نصاب تبدیلی، کتابوں کی دستیابی پر سوالات

نیا سلیبس تاحال پبلشرز کو نہ مل سکا، فراہمی نہ ہونے پر کتابوں کے بحران خدشہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب میں پانچویں جماعت تک نصاب میں تبدیلی کی تیاریاں جاری ہیں، تاہم نئے سلیبس کو تاحال منظرعام پر نہ لائے جانے کے باعث درسی کتب کی بروقت دستیابی کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں پانچویں جماعت تک وفاق کی طرز پر نیا نصاب متعارف کرانے پر غور کیا جارہا ہے ، تاہم نئے سلیبس کو ابھی ماہرین تعلیم اور پبلشرز کیلئے عام نہیں کیا گیا۔ماضی میں نئے نصاب کے نفاذ سے چند ماہ قبل اسے محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا جاتا تھا، جبکہ نصاب کی تیاری اور نفاذ سے قبل مختلف شعبہ جات کے ماہرین سے بھی رائے لی جاتی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس مرتبہ پانچویں جماعت تک کے نئے نصاب کو تاحال خفیہ رکھا گیا ہے ۔

دوسری جانب بیشتر نجی سکولوں میں دسمبر کے امتحانات کے بعد جنوری سے نئی جماعتوں کا آغاز کردیا جاتا ہے ، جس میں تقریباً 3 ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ پبلشرز کے مطابق انہیں پانچویں جماعت تک کا نیا نصاب ابھی تک فراہم نہیں کیا جاسکا۔ نئے سلیبس کی فراہمی کے بعد درسی کتب کی تیاری اور چھپائی کیلئے تقریباً 3 ماہ درکار ہوتے ہیں، اس لئے نصاب فوری فراہم نہ کیا گیا تو نئے تعلیمی سال کے آغاز پر کتابوں کے بحران کا خدشہ ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...