فیکٹریوںملک میں کپاس کی آمد 19فیصد سے زائد بڑھ گئی

فیکٹریوںملک میں کپاس کی آمد 19فیصد سے زائد بڑھ گئی

15 ستمبر تک جننگ فیکٹریوں میں 23 لاکھ 88 ہزار 682 گانٹھ کپاس پہنچ گئی

ملتان (لیڈی رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے )نے کپاس کی جننگ فیکٹریوں میں آمد کے اعداد و شمار جاری کردیئے ۔ رپورٹ کے مطابق 15 ستمبر 2026 تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 23 لاکھ 88 ہزار 682 گانٹھ کپاس پہنچی، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت تک 20 لاکھ 4 ہزار 384 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔ اس طرح رواں سال کپاس کی آمد میں 3 لاکھ 84 ہزار 298 گانٹھ، یعنی 19.17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کی فیکٹریوں میں 8 لاکھ 60 ہزار 942 گانٹھ کپاس آئی، جو گزشتہ سال کی 6 لاکھ 90 ہزار 254 گانٹھ کے مقابلے میں ایک لاکھ 70 ہزار 688 گانٹھ زیادہ ہے ۔ پنجاب میں اضافے کی شرح 24.73 فیصد رہی۔ سندھ کی فیکٹریوں میں 15 لاکھ 27 ہزار 740 گانٹھ کپاس پہنچی، جو گزشتہ سال کی 13 لاکھ 14 ہزار 130 گانٹھ کے مقابلے میں 2 لاکھ 13 ہزار 610 گانٹھ زیادہ ہے ، سندھ میں اضافے کی شرح 16.25 فیصد رہی۔15 ستمبر تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 22 لاکھ 7 ہزار 183 گانٹھ روئی تیار کی گئی، جبکہ ملک میں 412 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔

 ایکسپورٹرز اور ٹریڈرز نے 92 ہزار 800 گانٹھ، جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر نے 20 لاکھ 35 ہزار 93 گانٹھ روئی خریدی۔ ٹی سی پی نے سیزن 2026-27 میں خریداری نہیں کی۔پنجاب میں 205 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور 7 لاکھ 88 ہزار 261 گانٹھ روئی تیار ہوئی۔ سب سے زیادہ کپاس ضلع بہاولنگر میں ایک لاکھ 66 ہزار 400، ڈی جی خان میں ایک لاکھ 46 ہزار 415 اور بہاولپور میں ایک لاکھ 25 ہزار 253 گانٹھ ریکارڈ ہوئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...