فٹنس مقابلہ، نوجوانوں کا شاندار مظاہرہ،انعامات تقسیم

فٹنس مقابلہ، نوجوانوں کا  شاندار مظاہرہ،انعامات تقسیم

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)فٹنس جم وہاڑی میں منفرد ڈیڈ ہینگ مقابلے ، بچوں اور نوجوانوں نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی۔ مقابلے کے دوران شرکا نے جسمانی فٹنس، طاقت اور برداشت کا مظاہرہ کیا۔۔۔

 جبکہ مقابلہ دیکھنے کے لیے کھیلوں سے وابستہ افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چودھری وسیم گجر اور ایلیٹ فورس پنجاب کے ندیم اختر گجر تھے ۔ پروگرام کے منتظمین میں استاد ظفر اقبال قریشی، شان اقبال اور ہاکی فیڈریشن وہاڑی کے عہدیدار و معروف سپورٹس مین خلیل احمد مغل شامل تھے ۔ اس موقع پر منتظمین نے کہا کہ صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کا مقصد بچوں اور نوجوانوں کو کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے ۔ انہوں نے مقابلے میں شریک کھلاڑیوں، والدین، منتظمین اور تعاون کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...