میلسی میں تجاوزات کی بھرمار آمدورفت شدید متاثر، آپریشن بند
میلسی (نامہ نگار) کالونی روڈ اور کہروڑ پکا روڈ پر تجاوزات اور پھلوں کی ریڑھیوں کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔۔۔
، جبکہ انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی بند کردیا ہے ۔ کالونی روڈ کی گرین بیلٹ پر موٹر پھٹہ ریڑھی سٹینڈ قائم ہونے سے گرین بیلٹ متاثر ہو رہی ہے جبکہ سڑک کے دونوں اطراف دکانداروں نے مبینہ طور پر 10 سے 15 فٹ تک تجاوزات قائم کر رکھی ہیں۔کہروڑ پکا روڈ کے دونوں اطراف بھی تجاوزات قائم ہیں جبکہ کہروڑ پکا پھاٹک سے تلوک پور موڑ تک سڑک کنارے کھوکھے قائم کرکے راستہ محدود کردیا گیا ہے ۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی سے بلاامتیاز آپریشن کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments