گیس قیمتوں میں من پسند اضافہ 500 روپے کلو تک فروخت
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ضلعی حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول کے اقدامات کے باوجود گیس کی قیمتوں میں مبینہ من مانے اضافے کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں۔۔۔
۔ شہریوں کے مطابق مارکیٹ میں گیس 450 سے 500 روپے فی کلو تک مبینہ طور پر فروخت کی جا رہی ہے ، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ اداروں کی مؤثر نگرانی نہ ہونے کے باعث بعض گیس فروش اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے بعض متعلقہ اہلکاروں پر مبینہ طور پر منتھلی وصول کرکے کارروائی سے گریز کرنے کے الزامات بھی عائد کئے ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں مبینہ اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے ، مارکیٹ میں اچانک چیکنگ کی جائے اور مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments