پولیو ورکرز کی خدمات کے اعتراف میں تقریب، اسناد تقسیم

 پولیو ورکرز کی خدمات کے اعتراف میں تقریب، اسناد تقسیم

اجمل خان چانڈیہ اور اسسٹنٹ کمشنر ام حبیبہ قریشی کی تقریب میں شرکت

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ام حبیبہ قریشی نے پولیو ورکرز کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ورکرز میں تعریفی اسناد و انعامات تقسیم کیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ پولیو ورکرز بچوں کو معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے مشکل حالات اور سخت موسم کے باوجود فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے محکمہ صحت کے افسران، فیلڈ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات اہم ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کوئی بچہ ویکسین کے قطروں سے محروم نہ رہے ۔ تقریب کے اختتام پر اجمل خان چانڈیہ اور اسسٹنٹ کمشنر ام حبیبہ قریشی نے محکمہ صحت کے افسران اور فیلڈ ورکرز کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر صحت کے محکمے کے افسران اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے ۔ حالیہ ضلعی انتظامیہ کی بریفنگ کے مطابق مظفرگڑھ میں انسداد پولیو مہم کے دوران ہزاروں اہلکار اور ٹیمیں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...