جیٹھ کا بیوہ بھابھی پر تشدد،مکان پر قبضے کی کوشش
متاثرہ نجمہ پروین کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،کارروائی جاری
وہاڑی،گگو منڈی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)بستی محمد پورہ کی رہائشی بیوہ خاتون کو اس کے جیٹھ اور بھتیجے نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نجمہ پروین بیوہ محمد اقبال اپنے مکان کی بیرونی دیوار تعمیر کروا رہی تھی کہ اس دوران اس کا جیٹھ عبدالرشید اور بھتیجا محمد بلال وہاں پہنچ گئے ۔ الزام ہے کہ دونوں نے مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، جس پر نجمہ پروین نے مزاحمت کی۔ اس دوران عبدالرشید نے مبینہ طور پر اپنی بیوہ بھابھی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگئی۔ نجمہ پروین نے پولیس کو بتایا کہ شوہر کی وفات کے بعد اس کا بڑا بھائی عبدالرشید اسے گھر سے نکال کر مکان پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔ متاثرہ خاتون کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عبدالرشید اور محمد بلال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments