غیر مقامی افراد کو رہائش دینے سے قبل اطلاع کی ہدایت
نمبرداران، زمینداران اور شہری غیر مقامی افراد کی اطلاع کریں، پولیس
گگو منڈی (نامہ نگار) تھانہ گگو منڈی پولیس نے نمبرداران، زمینداران اور علاقہ مکینوں کے نام اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے ڈیروں، زرعی رقبوں اور دیہات میں مقامی پولیس کو اطلاع اور مکمل تصدیق کے بغیر خانہ بدوش افراد کی جھگیاں یا عارضی رہائش گاہیں قائم نہ کروائی جائیں۔ پولیس کے مطابق کسی بھی خانہ بدوش خاندان یا دیگر غیر مقامی افراد کو رہائش کی اجازت دینے سے قبل مقامی پولیس کو اطلاع دینا اور ان کی ضروری تصدیق کروانا لازم ہوگا۔ پولیس حکام نے خبردار کیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مشکوک یا غیر تصدیق شدہ افراد کی موجودگی کی صورت میں فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دیں۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او گگو منڈی حسن آفتاب کیانی نے کہا کہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہے ، لہٰذا عوام پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments