تحفظ حرمین شریفین ریلی، سعودی عرب کی سلامتی کا عزم

تحفظ حرمین شریفین ریلی، سعودی عرب کی سلامتی کا عزم

علماء کرام ،مذہبی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل وہاڑی اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام جناح روڈ پر تحفظ حرمین شریفین ریلی نکالی گئی، جس میں علما کرام، مذہبی و سیاسی رہنماؤں، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی سے سرپرست اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع وہاڑی مفتی قاری عبداللہ طیب، امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل وہاڑی ڈاکٹر حافظ عامر رشید، ناظم تحصیل وہاڑی قاری اسداللہ اسلم، ناظم سٹی وہاڑی قاری اسامہ صدیقی، قاری زاہد شوکت، قائم مقام جنرل سیکرٹری جمعیت طلبہ پاکستان قاری یاسر اور مولانا محمد امین صادق سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے حرمین شریفین کے تقدس اور سلامتی کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ مسلمانوں کے مقدس مقامات ہیں، جن کا تحفظ امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مسلم ممالک اور عالمی برادری سے مقدس مقامات کی سلامتی اور خطے میں امن کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعاون کو بھی اہم قرار دیا۔ ریلی کے شرکا نے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے دفاع، سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔ ریلی کے اختتام پر پاکستان کے استحکام، سعودی عرب کی سلامتی، حرمین شریفین کے تحفظ اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...