بارش شروع ہوتے ہی واسا وہاڑی کا نکاسی آب آپریشن تیز

بارش شروع ہوتے ہی واسا وہاڑی کا نکاسی آب آپریشن تیز

ایم ڈی واسا کی نگرانی میں ٹیموں نے بارشی پانی کی فوری نکاسی کا عمل مکمل کیا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) بارش شروع ہوتے ہی ایم ڈی واسا وہاڑی چوہدری اکرام اللہ نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے نکاسی آب کے لیے فیلڈ ٹیموں کو متحرک کردیا۔ ایم ڈی واسا کی براہ راست نگرانی اور ہدایات پر واسا وہاڑی کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں فوری نکاسی آب کا آپریشن شروع کیا، جو رات گئے تک جاری رہا۔ چوہدری اکرام اللہ خود بھی رات گئے تک شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے رہے اور نکاسی آب کے عمل کی نگرانی کرتے ہوئے افسران و فیلڈ ٹیموں کو بارشی پانی کی فوری نکاسی کے لیے ضروری ہدایات جاری کرتے رہے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن، فنانس و ریونیو نعیم احمد تارڑ اور ڈپٹی ڈائریکٹر واسا وہاڑی عابد حسین شاہد بھی فیلڈ میں موجود رہے اور نکاسی آب کے عمل کی نگرانی کرتے رہے ۔ واسا حکام کے مطابق بروقت ہدایات اور مسلسل نگرانی کے نتیجے میں فیلڈ ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں سے بارشی پانی کی نکاسی مکمل کرکے شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے بروقت اقدامات اور مسلسل نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، جبکہ بارش کے دوران فیلڈ ٹیمیں متحرک رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...