غیر قانونی گیس ریفلنگ، آئل ایجنسیوں کیخلاف کارروائی
شاہجمال چار ایجنسی مالکان کیخلاف استغاثے ، خانگڑھ 3گاڑیوں کا سامان ضبط
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) کی ہدایت پر سول ڈیفنس نے غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ اور آئل ایجنسیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ سول ڈیفنس آفیسر ارشد حمید سندھو کی نگرانی میں ٹیم نے شاہجمال اور خانگڑھ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران گاڑیوں میں غیر قانونی طریقے سے ایل پی جی ریفلنگ کرنے والے افراد کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 3 گاڑیوں سے ریفلنگ کا سامان ضبط کرلیا گیا۔ خانگڑھ میں غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ کے معاملے پر ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے متعلقہ تھانے میں استغاثہ جمع کرا دیا گیا۔ دوسری جانب شاہجمال میں غیر قانونی آئل ایجنسیاں چلانے والے 4 افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی کے لیے استغاثے جمع کرائے گئے ہیں۔ سول ڈیفنس حکام کے مطابق غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ اور آئل ایجنسیوں کا قیام قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرناک ہے ۔ غیر محفوظ مقامات پر ایل پی جی ریفلنگ اور پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے حادثات کا خدشہ رہتا ہے ۔ سول ڈیفنس آفیسر ارشد حمید سندھو نے کہا کہ غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments