حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان کی پہلی ذمہ داری ،خلیل الرحمٰن

حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان  کی پہلی ذمہ داری ،خلیل الرحمٰن

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی کے نائب صدر مولانا خلیل الرحمٰن ظفر نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے تقدس کی پامالی کسی مسلمان کے لیے قابل قبول نہیں۔۔۔

انہوں نے کہا کہ حرم پاک کے تحفظ کو ہر چیز پر مقدم رکھا جانا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر زراعت نعیم اختر خان بھابھہ کی پھوپھو کی وفات پر قاری حذیفہ خلیل کے ہمراہ اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سوگوار خاندان کے خضرحیات بھابھہ اور اویس بھابھہ بھی موجود تھے ۔ مولانا خلیل الرحمان ظفر نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے حرم پاک کے تحفظ کے لیے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے سہ ملکی دفاعی معاہدہ بروقت کرنا دانشمندی ہے ۔ موجودہ حالات نے ثابت کیا ہے کہ مسلم دنیا کو اپنے دفاع اور تحفظ کے لیے خود بھی مؤثر انتظامات کرنا ہوں گے ۔ انہوں نے مسلم ممالک کے اتحاد کو دفاعی سطح پر مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اسرائیل کے خلاف مؤثر پالیسی اختیار کی جانی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...