کاسمیٹکس سٹور ایسوسی ایشن عہدیداروں کی حلف برداری

کاسمیٹکس سٹور ایسوسی ایشن عہدیداروں کی حلف برداری

مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی نے نئی کابینہ سے حلف لیا

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی) کاسمیٹکس، جنرل سٹور و شاپنگ مال ایسوسی ایشن وہاڑی کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب جم خانہ وہاڑی میں منعقد ہوئی۔ صدر مرکزی انجمن تاجران وہاڑی ارشاد حسین بھٹی نے نومنتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ تقریب میں جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران راؤ خلیل احمد، ایڈیشنل سیکرٹری رانا فیض رسول، صدر ریل بازار چوہدری رفیق، چوہدری اشفاق، تاجر رہنماؤں، ایسوسی ایشن کے ارکان اور صحافیوں نے شرکت کی۔ نومنتخب عہدیداران میں صدر عبدالجبار چوہان، جنرل سیکرٹری آصف علی سکھیرا، چیئرمین محمد وسیم گلزار، سینئر نائب صدر حافظ محمد اقبال، نائب صدور چوہدری محمد افضل اور محمد وقاص، نائب صدر محمد آصف، جوائنٹ سیکرٹری محمد عابد، فنانس سیکرٹری محمد عرفان شیخ، انفارمیشن سیکرٹری محمد کاشف چوہان اور میڈیا کوآرڈینیٹر رائے مون کھرل شامل ہیں۔ ایگزیکٹو کونسل کے ارکان میں محمد طاہر، حسن اکرام، حافظ وقاص، محمد شفیق، محمد طارق، محمد ساجد، محمد فاروق اور منور علی شامل تھے ۔ نومنتخب صدر عبدالجبار چوہان نے کہا کہ ایسوسی ایشن تاجروں کے مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور جائز حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔ ارشاد حسین بھٹی نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کا اتحاد اور باہمی اعتماد اجتماعی مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے ۔ انہوں نے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...