میپکو مظفرگڑھ سرکل میں غفلت پر دو اہلکار معطل

میپکو مظفرگڑھ سرکل میں  غفلت پر دو اہلکار معطل

ملتان(خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو مظفرگڑھ سرکل محمد وسیم اختر نے فرائض میں غفلت اور محکمانہ ضابطوں کی خلاف ورزی پر دو اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

ریونیو آفس مظفرگڑھ ڈویژن کے کمرشل اسسٹنٹ محمد اکبر کو محکمانہ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور متعلقہ اکاؤنٹ پر مقررہ طریقہ کار اور ایم اینڈ ٹی ٹیسٹ چیک رپورٹ کے بغیر لوڈ میں توسیع کرنے کے الزام میں معطل کیا گیا ہے۔ مظفرگڑھ سیکنڈ سب ڈویژن کے میٹر ریڈر و میٹر انسپکٹر محمد عامر خان کو بھی محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...