ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
بورے والا (نمائندہ دنیا) حاجی شیر اڈہ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
شاذر سکنہ شادمان کالونی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ حاجی شیر اڈہ کے قریب تیز رفتار ٹرانسپورٹ کی زد میں آ کر حادثے کا شکار ہو گیا۔ موٹر سائیکل سوار کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments