ملتان میں میٹ ریسلنگ کے ٹرائلز 17 اکتوبر کو ہوں گے

ملتان میں میٹ ریسلنگ کے  ٹرائلز 17 اکتوبر کو ہوں گے

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے مطابق میٹ ریسلنگ کے ٹرائلز ہفتہ 17 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم کے مطابق ملتان صدر، ملتان سٹی، تحصیل شجاع آباد اور تحصیل جلالپور پیروالا کے پہلوانوں کے ٹرائلز سہ پہر 3 بجے فوکل پرسن اور رستمِ پاکستان حامد پہلوان کے اکھاڑے میں لئے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ حامد پہلوان اور دیگر نامور پہلوانوں پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور کشتی کے داؤ پیچ کا جائزہ لے گی، جس کے بعد ملتان کی بہترین ٹیم منتخب کی جائے گی۔ منتخب پہلوان انٹر ڈسٹرکٹ اور بعد ازاں انٹر ڈویژن مقابلوں میں ملتان کی نمائندگی کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...