بورے والا میں فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

 بورے والا میں فائرنگ  سے نوجوان شدید زخمی

بورے والا (نمائندہ دنیا) نواحی گاؤں 423 ای بی میں تلخ کلامی اور رنجش پر فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

حماد سکنہ 423ای بی اپنے محلے میں موجود تھا کہ اسی دوران اسی گاؤں کے رہائشی اصغر نے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ مضروب کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متاثرہ نوجوان کے بھائی کی اطلاع پر پولیس نے واقعے کی تفتیش اور ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...