لڑکے پر تشدد، پانچ نامزد ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ محمود کوٹ کے علاقے موضع ڈانڈے والا میں سابقہ تلخ کلامی کی رنجش پر مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والے 14 سالہ محمد شاہزیب کے واقعے میں پانچ افراد کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مدعی اللہ ڈتہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا پوتا محمد شاہزیب 9اکتوبر کو شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے اڈا لسوڑی سے سودا سلف لینے جا رہا تھا کہ ہسپتال کے قریب ملزمان عبدالغفار، عبدالجبار، سلیمان، شکیل اور محمد وسیم نے اسے روک کر مبینہ طور پر پستول، لوہے کے ہنٹر اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ لڑکے کے سر، پیٹھ، گھٹنے اور کندھے پر چوٹیں آئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments