غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کے خلاف کارروائی، ایک ملزم گرفتار
وسندے والی (نامہ نگار) سی ڈی او کی غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کیخلاف کارروائی، ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس کی رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر مظفرگڑھ کی حدود میں غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران ایک مقام کا معائنہ کیا گیا، جس پر ایک مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایل پی جی ری فلنگ کرنے والی ایک مشین بھی قبضے میں لے کر متعلقہ تھانے کے حوالے کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments