تلمبہ :داماد کی فائرنگ سے 36 سالہ ساس جاں بحق

 تلمبہ :داماد کی فائرنگ سے 36 سالہ ساس جاں بحق

بیٹی کو الگ گھر دینے کے معاملے پر جھگڑا، ملزم ارباز واردات کے بعد فرار

 میاں چنوں، تلمبہ (سٹی رپورٹر، نامہ نگار) میاں چنوں کے نواحی علاقے تلمبہ کے کچا محلہ میں داماد نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی 36 سالہ ساس کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت سلمہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ ایس ایچ او تلمبہ شعبان خالد کے مطابق بیٹی کو الگ گھر بنا کر دینے کے معاملے پر بحث و تکرار ہوئی، جس پر داماد ارباز نے طیش میں آکر فائرنگ کردی، جس سے سلمہ جاں بحق ہوگئی۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ تلمبہ نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید کارروائی جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...