چوک سرور شہید کے قریب کھدائی ، مزدور مٹی تلے دب گیا
ریسکیو اہلکاروں نے مزدور کو زندہ نکال کر سی پی آر دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چوک سرور شہید کے نواحی علاقے چک 135کے قریب ٹیوب ویل کے تقریباً 10فٹ گہرے بور کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مزدور دب گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ایمبولینسیں جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مقامی افراد کی مدد سے آپریشن کرتے ہوئے مزدور کو مٹی سے زندہ نکال لیا۔ اسے سی پی آر دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments