خاتون پر تشدد، کپڑے پھاڑنے کے الزام ، پولیس کارروائی شروع
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ سنانواں کے علاقے موضع پتی سلطان محمود شرقی کی رہائشی نازیہ مائی زوجہ محمد یسین عرف کوڑا نے۔۔۔
پولیس کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 11 اکتوبر کی رات تقریباً آٹھ بجے وہ گھر کے باہر ٹہل رہی تھی کہ محمد انصر وہاں آگیا اور بچوں کی سابقہ توں تکرار کی رنجش پر مبینہ طور پر سوئے سے تشدد کا نشانہ بنایا، دھکا دے کر زمین پر گرا دیا اور گھسیٹا، جس سے اس کی قمیض پھٹ گئی۔ خاتون کے مطابق شور مچانے پر اہل علاقہ نے مداخلت کرکے اسے ملزم سے چھڑایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments