پیرا فورس کی کارروائی ‘ غلط پارکنگ اور تجاوزات پر جرمانے
ریڑھی بانوں کو ہائیر سیکنڈری سکول کی دیوار کیساتھ کاروبار کرنے کی ہدایت
دھنوٹ (نامہ نگار) دھنوٹ میں پیرا فورس نے کارروائی کرتے ہوئے چوک چوراہوں اور مین روڈ پر غلط پارکنگ اور تجاوزات پر متعدد ریڑھی بانوں، رکشہ والوں اور دکانداروں کو جرمانے عائد کر دیے ۔ پیرا فورس حکام نے ہدایت کی کہ سبزی فروٹ ریڑھی بان ہائیر سیکنڈری سکول کی دیوار کے ساتھ کاروبار کریں۔ خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔ شہریوں نے اقدام کو سراہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments