وہاڑی :صحافی پر تشدد کا الزام، سیشن عدالت نے رپورٹ طلب کرلی
وہاڑی (خبرنگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی طارق محمود شاد نے صحافی سید جمیل شاہ پر مبینہ تشدد، حبس بے جا میں رکھنے اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر ایس پی انویسٹی گیشن سے 22اکتوبر کو رپورٹ طلب کرلی۔
درخواست گزار وہاڑی پریس کلب (رجسٹرڈ) کے ساجد حسین کے مطابق 28 ستمبر کو پریس فوٹوگرافر سید جمیل شاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کارڈیالوجی وارڈ پہنچے ، جہاں ان کے بقول ڈاکٹر احمد مصطفیٰ گجر ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ خالی کرسی کی ویڈیو بنانے کے بعد واپس آنے پر ڈاکٹرز اور عملے نے مبینہ طور پر انہیں دھوکے سے بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا، موبائل فون چھین لیا اور ویڈیو ڈیلیٹ نہ کرنے پر زہریلا انجیکشن لگانے کی دھمکیاں دیں۔ درخواست گزار کے مطابق بعدازاں پولیس اہلکار کو بلا کر صحافی اور موبائل فون اس کے حوالے کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments