گگو منڈی :اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار‘ خواتین پر تشدد

 گگو منڈی :اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار‘ خواتین پر تشدد

گگو منڈی (نامہ نگار) نواحی گاؤں 247 ای بی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران دو ڈاکو وقاص مغل کے گھر سے 20 لاکھ روپے نقدی اور پانچ تولے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اہل خانہ کے مطابق ڈاکو رات تقریباً 8 بجے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر خواتین سمیت اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔ اس دوران خواتین پر تشدد بھی کیا گیا۔ ملزمان واردات کے بعد لوٹی گئی نقدی اور زیورات لے کر موقع سے فرار ہوگئے ۔واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اہل علاقہ نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے لوٹا گیا مال برآمد کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...