قتل کیس میں مجرم فخر عباس کو عمر قید اور 9 لاکھ جرمانہ

قتل کیس میں مجرم فخر عباس کو عمر قید اور 9 لاکھ جرمانہ

ایڈیشنل سیشن جج میلسی فیاض احمد بٹر نے تھانہ کرمپور کے مقدمے میں سزا سنادی

 وہاڑی (خبرنگار) قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج میلسی فیاض احمد بٹر نے مجرم فخر عباس کو عمر قید اور 9لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔تھانہ کرمپور میں درج مقدمہ نمبر 793/24کے مطابق فخر عباس نے اپنے ساتھی خالد عرف خالدی کے ہمراہ غلام مصطفیٰ کو قتل کیا تھا۔ مقدمے کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ خالد عرف خالدی کی ہمشیرہ کو مقتول غلام مصطفیٰ کے کہنے پر مدعی مقدمہ غلام مجتبیٰ نے طلاق دی تھی۔عدالت نے مقدمے کی سماعت اور دستیاب شواہد کا جائزہ لینے کے بعد فخر عباس کو قتل عمد کا مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...