ترقیاتی منصوبوں کے سبب بجلی بندش کا شیڈول جاری

ترقیاتی منصوبوں کے سبب  بجلی بندش کا شیڈول جاری

ملتان(خصوصی رپورٹر)میپکو ترجمان کے مطابق 16 اور17 اکتوبر 2026ء بجلی کی فراہمی مختلف فیڈرز سے مختلف اوقات کار میں سڑکوں کی کشادگی ،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل۔۔۔

 کھمبوں کی منتقلی اور ضروری مرمت کے سلسلہ میں بند رہے گی اس بندش سے 17اکتوبر(بروز ہفتہ)کوملتان سرکل کی مخدوم رشیدسب ڈویژن ملتان کے 11کے وی پیر فخر علی، مخدوم رشید، قائد اعظم ، ممتازآئل ملز، پیر صادق شاہ اورعلامہ اقبال فیڈرز سے ملتان ۔وہاڑی روڈ کی کشادگی کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی آٹھ بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک، غلہ منڈی سب ڈویژن ملتان کے 11کے وی بوٹے والا اور گلزار پور فیڈرز سے کھمبوں کی درستگی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے سلسلہ میں نو بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...