ویمن یونیورسٹی اور ٹیکسٹائل ملز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

ویمن یونیورسٹی اور ٹیکسٹائل ملز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

ملتان(خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان اور محمود ٹیکسٹائل ملز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے، جس کا مقصد جامعات اور صنعتی شعبے کے درمیان روابط مضبوط بنانے، مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور طالبات کے لیے پیشہ ورانہ و کاروباری مواقع پیدا کرنا ہے۔

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق اس معاہدے کے تحت تعلیمی تحقیق کو صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، جدت پر مبنی منصوبوں کی حوصلہ افزائی اور خواتین کو معاشی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کے لئے مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے ۔مفاہمتی یادداشت پر ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید شہیدہ بتول اور محمود ٹیکسٹائل ملز کی کارپوریٹ ہیڈ ہیومن ریسورسز زوہا شہزاد نے دستخط کئے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کی رجسٹرار ڈاکٹر سارہ مصدق، ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورک) ڈاکٹر مصباح مرزا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوویشن عبیرہ اعجاز اور ٹیکسٹائل ملز کی نمائندہ رابعہ سیدہ بھی موجود تھیں۔معاہدے کے تحت دونوں ادارے ٹیکسٹائل کی صنعت میں پائیدار ترقی، کپاس کی پیداوار سے تیار مصنوعات کی تیاری اور مارکیٹنگ تک پوری ویلیو چین کی بہتری، مصنوعات کی تشہیر و برانڈنگ، صارفین کے رویوں کے مطالعے ، ریٹیل مینجمنٹ، مہمان نوازی کے انتظامات اور ماحولیاتی پائیداری سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ سرگرمیاں انجام دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...