بجلی چوروں ، نادہندگان کیخلاف کارروائیاں، 7 پکڑے گئے

 بجلی چوروں ، نادہندگان کیخلاف کارروائیاں، 7 پکڑے گئے

رحیم یار خان ، مظفرگڑھ میں مشترکہ آپریشن، لاکھوں روپے کے واجبات وصول

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)کے زیرِ انتظام مظفرگڑھ اور رحیم یار خان سرکلوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ مظفرگڑھ شہر اور شہر سلطان سب ڈویژن میں بجلی چوری کرتے ہوئے 7 افراد پکڑے گئے ، جبکہ ظاہر پیر اور خانپور کی سب ڈویژنوں میں میپکو، رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھی جمع کرا دی گئیں۔سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو مظفرگڑھ سرکل محمد وسیم اختر کی ہدایت پر ایکسین مظفرگڑھ ڈویژن تفسیر عباس کی سربراہی میں کرمداد قریشی سب ڈویژن کی ٹیم نے ایم اینڈ ٹی اہلکاروں کے ہمراہ ایک آئس فیکٹری میں نائٹ آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑ لی۔

زرعی ٹیوب ویل کے میٹر کی جانچ کے دوران ڈائریکٹ کنڈی کے ذریعے بجلی چوری سامنے آئی۔ ٹیم نے بجلی چوری میں استعمال ہونے والا میٹر، ٹرانسفارمر اور تار اتارلئے ۔ایس ڈی او شہر سلطان سب ڈویژن وجاہت اللہ کی سربراہی میں بستی بھنڈہ، بستی کشمیر، بستی ٹوبے والا اور بستی پھتے والا میں کارروائی کے دوران 6 افراد ایل ٹی لائن سے کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔ دوسری جانب سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل عبدالحفیظ بھٹی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں ظاہر پیر سب ڈویژن خانپور میں نادہندگان کے کنکشن منقطع کئے گئے ۔ محمد اسلم کے نام سے نصب آئس فیکٹری کا کنکشن 47 لاکھ 14 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر منقطع کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...