مظفرگڑھ :گندم اور کینولا کی پیداوار بڑھانے کیلئے تربیتی سیشن
محکمہ زراعت نے گندم کی کاشت کا ہدف 41ہزار ایکڑ سے زائد عبور کیا:عابد حسین
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) محکمہ زراعت توسیع مظفرگڑھ کے زیر اہتمام گندم اور کینولا کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق محکمانہ عملے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع میں تربیتی سیشن منعقد کیا گیا، جس میں زرعی افسران، فیلڈ اسسٹنٹس، ایگریکلچر انٹرنز اور دیگر عملے نے شرکت کی۔سیشن کے افتتاحی کلمات طاہر محمود بھٹی نے ادا کیے ۔ زراعت آفیسر محمد واجد نے گندم اور کینولا کی روایتی و جدید طریقہ ہائے کاشت پر روشنی ڈالی، جبکہ سینئر زراعت آفیسر علی پور محمد خالد سمیت دیگر افسران نے جدید زرعی طریقوں اور پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا۔
ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان ڈویژن مہر عابد حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ جدید زرعی تحقیق اور پیداواری سفارشات کاشتکاروں تک مؤثر انداز میں پہنچانا ضروری ہے تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور پیداواری اخراجات میں بہتری لائی جاسکے ۔سیشن میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال گندم کی کاشت کا مقررہ ہدف 3 لاکھ 68 ہزار ایکڑ تھا، جبکہ محکمانہ کوششوں اور کاشتکاروں کے تعاون سے تقریباً 4لاکھ 9ہزار ایکڑ رقبے پر کاشت کی گئی، جو ہدف سے 41ہزار ایکڑ زیادہ ہے ۔محکمہ زراعت نے رواں سال بھی مقررہ اہداف کے حصول، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments