مظفرگڑھ :تائیکوانڈو ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کی حلف برداری

 مظفرگڑھ :تائیکوانڈو ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کی حلف برداری

وسیم شہزاد کا ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں تائیکوانڈو دوبارہ فعال بنانے کے عزم کا اظہار

 مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) صدر پنجاب تائیکوانڈو ایسوسی ایشن وسیم شہزاد کی مظفرگڑھ آمد پر فیصل اسٹیڈیم میں شاندار استقبال کیا گیا۔ انٹرنیشنل کوچز و گرینڈ ماسٹر اکبر خان نیازی، محمد ندیم بھٹہ، ناصر رسول، مسرت علی دستی، یامین راہی اور دیگر نے انہیں گلدستے اور ہار پیش کیے ۔تقریب میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن سمیت ضلع ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پور کی تائیکوانڈو ایسوسی ایشنز کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری ہوئی۔ تقریب کی نگرانی ملتان ڈویژن تائیکوانڈو کے صدر ملک وسیم کھور اور خیر اللہ خان نے کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم شہزاد نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں تائیکوانڈو کو دوبارہ فعال اور منظم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

گرینڈ ماسٹر اکبر خان نیازی نے بھی تائیکوانڈو کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ باہمی اتحاد، محنت اور تجربہ کار کوچز کی رہنمائی سے خطے میں کھیل کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسماعیل خان لودھی، سیکرٹری محمد ندیم بھٹہ اور فنانس سیکرٹری عارف عباس خان منتخب ہوئے۔ ضلع ڈیرہ غازی خان کے صدر مسرت علی دستی، سیکرٹری ناصر رسول اور فنانس سیکرٹری حماد ظفر؛ مظفرگڑھ کے صدر محمد شفیق بخاری، سیکرٹری علی خلیل اور فنانس سیکرٹری فاران ظفر؛ لیہ کے صدر گوہر عباس، سیکرٹری مہر النساء اور فنانس سیکرٹری نویدہ اختر؛ جبکہ راجن پور کے صدر ڈاکٹر محمد ناصر، سیکرٹری مظہر حسین اور فنانس سیکرٹری معاذ مجید منتخب ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...