کوٹ ادو : ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کردیا

 کوٹ ادو : ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کردیا

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی ہوگی؛ الیاس ادریس

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سیف سٹی کوٹ ادو اور ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ مینجر سیف سٹی کوٹ ادو الیاس ادریس نے ڈی ایس پی ٹریفک محمد ارشد اور ٹریفک انچارج محمد طیب تاج کے ہمراہ پریس کلب میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں، فینسی نمبر پلیٹس، نمبر چھپانے کیلئے ٹیپ یا اسٹیکر لگانے اور حروف و ہندسوں میں ردوبدل کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حکام نے شہریوں کو گاڑیوں کی خرید و فروخت کے بعد فوری منتقلی اور ٹریفک قوانین کی پابندی کی ہدایت کی ہے۔ خلاف ورزی پر مقدمات بھی درج کیے جا سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...