3 روزہ مفت آئی کیمپ 130 سے زائد مریضوں کے آپریشن
میلسی (نمائندہ دنیا) دوکوٹہ میں قائم صدیقی ہسپتال میں تین روزہ مفت سرجیکل آئی کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں ماہر امراض چشم پروفیسر ڈاکٹر خضر بشیر نے 130 سے زائد مریضوں کے مفت آپریشن کیے۔۔۔
جبکہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کرکے انہیں طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔کیمپ کے دوران مستحق مریضوں کے مفت آپریشن کرنے کے ساتھ لینز بھی نصب کیے گئے، جس سے علاقے کے غریب اور مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر علاج کی سہولت میسر آئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر غلام رضا شاہ اور ڈاکٹر محمد یوسف رضا شاہ نے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے مفت طبی کیمپ منعقد کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ اہل علاقہ کو آنکھوں کے علاج سمیت دیگر طبی سہولیات میسر آسکیں اور مستحق مریضوں کو علاج کے لیے دور دراز شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments