بھٹہ مالکان کیلئے ورکشاپ، زگ زیگ ٹیکنالوجی اپنانے پر زور

 بھٹہ مالکان کیلئے ورکشاپ، زگ زیگ ٹیکنالوجی اپنانے پر زور

زگ زیگ بھٹوں سے کوئلے کی بچت اور فضائی آلودگی میں کمی ممکن :علی عمران

وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) میلسی، بورے والا اور گردونواح کے بھٹہ مالکان کیلئے محکمہ ماحولیات وہاڑی کے زیر اہتمام آگاہی ورکشاپ کا انعقاد 20 ڈبلیو بی وہاڑی میں رہنما بھٹہ خشت میاں شہزاد کے بھٹے پر کیا گیا۔ ورکشاپ کے منتظمین قائم مقام صدر ڈاکٹر شہزاد راشد اور چوہدری شاہد راشد تھے ۔ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات علی عمران، جنوبی پنجاب اور مرکزی قیادت کے عہدیداران رانا فرمان علی، رضوان حسین رحمانی، رانا فلک شیر، حاجی محمد فرمان علی، سرپرستِ اعلیٰ حاجی شیخ محمد امین اللہ اور انسپکٹر جاوید علی سمیت بھٹہ مالکان نے شرکت کی۔علی عمران نے شرکا کو بتایا کہ حکومت پنجاب اور وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے بھٹہ مالکان زگ زیگ ٹیکنالوجی اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے تحت ضلع وہاڑی میں زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹوں کی فعالیت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی سے کوئلے کی کھپت کم ہوتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...