کہروڑپکا : خود ساختہ مہنگائی روکنے کیلئے انتظامیہ متحرک
اسسٹنٹ کمشنر اقرا عمر کی ٹرانسپورٹرز، تاجروں اور ہوٹل مالکان سے ملاقات
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر اقراء عمر نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز، ہوٹل مالکان اور تاجر شہریوں کو تمام تر سہولتیں فراہم کریں، حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور خود ساختہ مہنگائی سے اجتناب کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن، ہوٹل مالکان، فرٹیلائزر ایسوسی ایشن، پٹرول پمپ مالکان اور دیگر وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ عوام کو سفری سہولتیں، صحت بخش کھانے ، اشیائے خورونوش مناسب نرخوں پر جبکہ کسانوں کو کھاد اور سپرے ارزاں قیمتوں پر فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ شعبوں کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ مقررہ ایس او پیز پر عمل کریں اور انتظامیہ و عوام کے ساتھ تعاون کریں تاکہ مسائل اور مشکلات سے بچا جا سکے ۔ ملاقات میں رانا محمد عمران، حاجی عبدالجبار، خالد جوئیہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments