اسسٹنٹ کمشنر اُمِ حبیبہ ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ

 اسسٹنٹ کمشنر اُمِ حبیبہ ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ

صفائی، ادویات اور سہولیات کا جائزہ‘معیاری علاج فراہم کرنے کی ہدایت

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اُمِ حبیبہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں و ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے علاج معالجے ، ادویات کی فراہمی اور طبی عملے کے حوالے سے درپیش مسائل دریافت کیے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ صفائی کے معیار، ادویات کی دستیابی اور بروقت علاج پر خصوصی توجہ دی جائے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احساسِ ذمہ داری اور خدمت کے جذبے کے ساتھ ادا کرے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہسپتال کے انتظامی اور طبی امور میں بہتری لانے کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...