پنجاب ورکرز ویلفیئر سکولوں کی 770 آسامیاں ختم ، نوٹیفکیشن جاری
ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ کی خالی اور زائد آسامیاں ختم، کلاس فور کی 15 پوسٹیں بھی شامل
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے صوبے بھر کے ورکرز ویلفیئر اسکولوں اور ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ کی مجموعی طور پر 770 خالی اور زائد آسامیوں کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت مختلف تعلیمی اداروں اور متعلقہ دفاتر میں منظور شدہ آسامیوں میں کمی کی گئی ہے۔ ختم کی جانے والی آسامیوں میں تدریسی عملے کے مختلف عہدوں سمیت کلاس فور کی پوسٹیں بھی شامل ہیں۔
تدریسی کیڈر کی جن آسامیوں کو ختم کیا گیا ہے، ان میں سبجیکٹ اسپیشلسٹ، سیکنڈری سکول ٹیچر (ایس ایس ٹی)، آئی ٹی ٹیچر، ایلیمنٹری سکول ٹیچر، عربی ٹیچر اور فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹر کے مختلف عہدے شامل ہیں۔ یہ آسامیاں لاہور، قصور، گوجرانوالہ، واربرٹن، ملتان اور دیگر اضلاع کے ورکرز ویلفیئر سکولوں میں قائم تھیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹوریٹ اور مختلف اسکولوں میں گریڈ ایک سے چار تک کی کلاس فور کی 15 آسامیاں بھی ختم کی گئی ہیں۔ ان میں ایک نائب قاصد، ایک مالی، پانچ آیا اور آٹھ خاکروب کی آسامیاں شامل ہیں۔ یہ آسامیاں لاہور، شاہدرہ، سیالکوٹ، چاونڈہ، فیصل آباد اور مظفرگڑھ کے ورکرز ویلفیئر سکولوں اور ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن سے ختم کی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments