سب انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے گرفتار
وہاڑی ،ماچھیوال(خبر نگار، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ماچھیوال کے سب انسپکٹر خلیل کمبوہ کو مبینہ طور پر 15 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایات اور ریجنل ڈائریکٹر ملتان بشارت نبی کی نگرانی میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن وہاڑی منصور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments