حکومت چھوٹے تاجروں کو ریلیف فراہم کرے ، ظفر اقبال صدیقی
ملتان (لیڈی رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے عہدیداروں نے انجمن تاجران پیر کالونی روڈ کے نومنتخب صدر رانا حیدر علی اور دیگر عہدیداروں کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی، ہار پہنائے اور مٹھائی پیش کی۔۔۔۔
اس موقع پر چیمبر کے سٹی صدر ظفر اقبال صدیقی، ضلعی صدر شیخ طاہر امجد، جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری، شیخ عاصم اعجاز اور ملک اسلم بوہنہ بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظفر اقبال صدیقی نے کہا کہ تاجروں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی اولین ترجیحات ہیں۔ پراپرٹی ٹیکس میں اضافے ، بجلی کے بھاری بلوں اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے کاروباری مشکلات بڑھا دی ہیں۔ حکومت چھوٹے تاجروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments