انجمن تاجران خونی برج ٹی بی روڈ کے انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع

انجمن تاجران خونی برج ٹی بی روڈ  کے انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع

ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران خونی برج ٹی بی روڈ ملتان کے انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔۔۔۔

 آخری روز انتخابی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی اور دونوں گروپوں کے امیدواروں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ الیکشن کمیٹی کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ۔اتحاد گروپ کی جانب سے احمد پہوڑ نے صدارت کے امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائے ، جبکہ الخدمت گروپ کے علی احمد بٹ نے اپنے پینل کے ہمراہ نامزدگی جمع کرائی۔ دونوں امیدواروں کی جانب سے کاغذات جمع کرانے کے بعد انتخابی سرگرمیوں میں گہما گہمی بڑھ گئی ہے اور تاجر برادری کی توجہ آئندہ انتخابی مراحل پر مرکوز ہوگئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...