سڑکوں کی کشادگی وتعمیرات کے سبب بجلی بند رہے گی
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوترجمان کے مطابق جنوبی پنجاب میں سڑکوں کی کشادگی ونئی تعمیر،جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور۔۔
بجلی کے تقسیمی نظام کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے آج مختلف اوقات میں بند رہے گی۔ اس بندش سے ملتا ن سرکل کے 11کے وی پیر فخر علی،مخدوم رشید، قائداعظم اورممتاز آئل مل فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے ایک بجے دن تک،11کے وی پیر اں غائب فیڈر سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دن تکبجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔،خانیوال سرکل کے 11کے وی قتال پور،عبدالحکیم،تلمبہ اولڈ،رحمن گڑھ،سرائے سدھو،سٹی2 تلمبہ،سدھنائی،مامو شیر،سٹی1،2،3،4،5،حماد بنگلہ اوربورا روڈفیڈر زسے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments