ڈی سی خانیوال کا ضلعی ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ

ڈی سی خانیوال کا ضلعی ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ

او پی ڈی ،گائنی وارڈ ، ادویات کی دستیابی، حاضری ،صفائی ستھرائی کو چیک کیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے او پی ڈی اور گائنی وارڈ کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی حاضری سمیت مختلف انتظامی امور کا جائزہ لیا، مریضوں کو پرچیاں جاری کرنے کے عمل کو چیک کیا،ادویات کے سٹاک کی جانچ پڑتال کی اور مریضوں سے ادویات کی دستیابی اور فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا، صفائی کے انتظامات اور طبی عملے کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں شجرکاری، بیرونی دیوار کے ساتھ تجاوزات کے خاتمے اور بیوٹیفکیشن پلان پر جاری کام کا بھی معائنہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...