تھل جیپ ریلی ٹریک کے اطراف 75 میٹر علاقے میں داخلہ ممنوع

تھل جیپ ریلی ٹریک کے اطراف  75 میٹر علاقے میں داخلہ ممنوع

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 11ویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران شرکاء اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید جواد حیدر شاہ نے ریلی ٹریک کے دونوں اطراف 75 میٹر کے علاقے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

 پابندی 5 سے 8 نومبر تک نافذ رہے گی۔انتظامیہ کے مطابق ریلی کے دوران گاڑیوں کی تیز رفتار نقل و حرکت کے پیش نظر شہری مقررہ حدود سے دور رہیں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔ تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...