بیڈمنٹن زون کا پہلا ٹورنامنٹ شٹل چیمپئنزفاتح قرار
بورے والا (سٹی رپورٹر)مقامی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بیڈمنٹن زون میں پہلے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد ۔
شٹل چیمپئنزنے ٹائٹل اپنے نام کرلیا،ٹورنامنٹ میں چار ٹیموں نے حصہ لیا۔ مہمان خصوصی ماہر تعلیم چودھری شاہد رسول ، پٹرولنگ پولیس آفیسر محمد جواد اور احمد رسول خان تھے ۔مقابلوں میں شٹل چیمپئنز، رائل سٹرائیکرز، الجنت فائٹرز اور سمارٹ ایگلز کی ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل میں شٹل چیمپئنز کے حافظ محمد حنان اور محمد احمد نے سمارٹ ایگلز کے محمد سرفراز اور رومان رسول کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔اختتامی تقریب میں مہمانان خصوصی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے ۔شرکا نے کہا کہ کھیلوں کی ایسی سرگرمیاں نوجوانوں میں صحت مندانہ رجحانات کو فروغ دینے اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments