مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی دستخطی مہم جاری، شہریوں کی شرکت
گگو منڈی (نامہ نگار) جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف عوامی دستخطی مہم جاری ہے ، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرکے قیمتوں میں کمی کے مطالبے کی حمایت کر رہی ہے ۔
دستخطی مہم کے دوران شہریوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات، گیس، بجلی اور دیگر بنیادی ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف مل سکے ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل اور بنیادی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی اور مہنگائی کے خلاف عوام کی آواز بنتی رہے گی۔ دستخطی مہم جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی محمد رفیق نظامی ایڈووکیٹ کی قیادت میں جاری ہے ، جہاں شہری بڑی تعداد میں دستخط کرکے قیمتوں میں کمی کے مطالبے کی حمایت کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments