تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی 5نومبر سے شروع ، تیاریاں مکمل

تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی 5نومبر سے شروع ، تیاریاں مکمل

190 کلومیٹر طویل دشوار گزار ٹریک پر ثقافتی وتفریحی تقریبات بھی ہونگیفیملی گالا، آتش بازی اور دیگر تفریحی و ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)11ویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی پانچ نومبر سے شروع ہوگی، انتظامات مکمل۔ پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (ٹی ڈی سی پی)، محکمہ سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر پنجاب، ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ، کوٹ ادو اور لیہ سمیت ڈویژنل انتظامیہ ڈیرہ غازی خان کے اشتراک سے منعقد ہونے والی یہ ریلی 5 سے 8 نومبر تک جاری رہے گی۔ ملک بھر کے معروف ریسرز مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔تھل کے ریتلے میدانوں میں 190 کلومیٹر طویل دشوار گزار ٹریک تیار کیا گیا ہے ۔ چھانگا مانگا ٹیلہ اسٹارٹنگ پوائنٹ جبکہ ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ مڈ پوائنٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ چار روزہ ایونٹ کے دوران مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں کے ساتھ فیملی گالا، ثقافتی شوز، موسیقی، فوڈ فیسٹیول اور دستکاری کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے ۔ انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی، ٹریفک کنٹرول، پارکنگ اور عوامی سہولتوں کے انتظامات مکمل ہیں۔شیڈول کے مطابق 5 نومبر کو صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک چھانگا مانگا ٹیلہ، ضلع کوٹ ادو میں گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیگنگ، تکنیکی اور ڈرائیوروں کا طبی معائنہ ہوگا۔

شام 7 سے رات 9 بجے تک ٹی ڈی سی پی ڈولفن ریزورٹ تونسہ بیراج میں ڈرائیورز اور نیویگیٹرز کانفرنس اور ڈراز ہوں گے ۔6 نومبر کو صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک چھانگا مانگا ٹیلہ، ہیڈ محمد والا میں قرعہ اندازی کی بنیاد پر کوالیفائنگ راؤنڈ ہوگا۔ 7 نومبر کو صبح 9:30 سے سہ پہر 3 بجے تک اسٹاک کیٹیگری ریس ہوگی، جبکہ شام 7 سے رات 10 بجے تک ڈولفن ریزورٹ تونسہ بیراج میں ثقافتی شام اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔8 نومبر کو صبح 9:30 سے سہ پہر 3 بجے تک ترمیم شدہ گاڑیوں اور خواتین کے مقابلے ہوں گے ۔ سہ پہر 3 سے 5 بجے تک ڈرٹ بائیک، کواڈ بائیک اور 6x6 ریس منعقد ہوگی۔ رات 8 بجے سرکٹ ہاؤس مظفرگڑھ میں تقریب تقسیم انعامات ہوگی۔علاوہ ازیں شہریوں اور خاندانوں کے لیے خصوصی تھل جیپ میگا ایونٹ 7 نومبر کو شام 7 سے رات 10 بجے تک ٹی ڈی سی پی پارک، ہیڈ تونسہ بیراج میں ہوگا، جہاں فیملی گالا، آتش بازی اور دیگر تفریحی و ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ دریں اثنائریلی میں شرکت کیلئے غیر ملکی ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے ، امریکہ،عمان اوراٹلی کے ڈرائیور بھی مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...