فصل کی باقیات اٹھانے پر گدھا ریڑھی جلا دی، گدھی ہلاک

فصل کی باقیات اٹھانے پر گدھا  ریڑھی جلا دی، گدھی ہلاک

گگو منڈی (نامہ نگار) گگو منڈی کے نواحی گاؤں 191 ای بی میں فصل کی باقیات اٹھانے کے تنازع پر زمیندار نے مبینہ طور پر چوکیدار کی گدھا ریڑھی کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں ریڑھی، اس پر لدی فصل کی باقیات اور گدھی جل کر ہلاک ہوگئی۔

 پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں زمیندار کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق چوکیدار دھان کے کھیت سے فصل کی باقیات اٹھا کر گدھا ریڑھی پر لے جارہا تھا کہ اس دوران زمیندار مبینہ طور پر مشتعل ہوگیا اور اس نے فصل کی باقیات سے بھری ریڑھی کو آگ لگا دی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ریڑھی اور اس پر موجود فصل کی باقیات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جبکہ قریب موجود گدھی بھی آگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...